Wednesday, 20 November 2019, 07:12:58 pm
پاکستان کی چین کو شمسی پینلز،لیتھیم بیٹری کے پیداواری یونٹس کے قیام کی پیشکش
October 21, 2019

پاکستان نے چین کی کاروباری کمپنیوں کوحکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کے شعبے میں دی گئی مراعات سے فائدہ اٹھانے اورملک میں شمسی پینلز اورلیتھیم بیٹری کے پیداواری یونٹوں کے قیام کی پیشکش کی ہے۔

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیرفوادحسین چودھری نے یہ پیشکش بیجنگ میں Mera PC Solutions کے چیف ایگزیکٹوسے ملاقات میں کی۔انہوں نے کہاکہ حکومت چینی کمپنیوں کومشترکہ منصوبوں کے لئے اراضی، تکنیکی معاونت اور افرادی قوت سمیت تمام سہولتیں فراہم کرے گی۔