Wednesday, 14 November 2018, 10:12:57 pm
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
October 21, 2018

فرنٹیئر کور بلوچستان نے صوبے میں مچھ کے علاقے گانی پرا میں آپریشن ردالفساد کے تحت ایک کارروائی کی ۔

فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ایک دہشتگرد ہلاک ہوا جبکہ علاقے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

قبضے میں لئے گئے ہتھیاروں میں چار ایس ایم جیز، چھ رائفلیں، مواصلاتی آلات، بارودی سرنگیں، پستول، میگزین اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والا دہشتگرد انیس اکتوبر کو کوئٹہ کے قریب ریلوے لائن پر دھماکے اور لورا لائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث تھا۔