Wednesday, 24 April 2024, 10:01:57 am
وزیراعظم سعودی عرب میں مستقبل کی سرمایہ کاری کیلئے اقدامات بارے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرینگے
October 21, 2018

وزیراعظم عمران خان منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ ریاض میں مستقبل میں سرمایہ کاری منصوبے کے بارے میں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کی خصوصی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔ صحرا میں ڈیووس کے نام سے ہونے والی کانفرنس ممتاز کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، بڑے کارپوریٹ اداروں اور جدید ٹیکنالوجی کی صنعت اوربڑے صحافتی اداروں کے نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گی۔وزیراعظم عمران خان کانفرنس کے پہلے روز کے سیشن میں شرکت کریں گے جس کا مقصد پاکستان میں اقتصادی اور سرمایہ کاری کے مواقع اور اگلے پانچ سال کیلئے اس کے ویژن کو اجاگر کرنا ہے۔ کانفرنس پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند اہم تاجر رہنماوں کو رابطے کا موقع فراہم کرے گی۔عمران خان شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.