Friday, 29 March 2024, 02:23:25 pm
بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کردئیے
October 21, 2018

File Photo

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی نئی کارروائی میں مزید تین کشمیری نوجوان شہید کر دئیے ہیں انہیں کلگام کے علاقے Laroo میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔

 مقامی پولیس کے مطابق یہ کارروائی بھارتی فوج ،سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور سپیشل آپریشن گروپ کے اشتراک سے کی گئی جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کےلئے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

 شہادتوں کے ردعمل میں علاقے میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، مظاہرین پر فوج کی فائرنگ سے کئی شہری زخمی ہوگئے۔

 ادھر ضلع پلوامہ کے علاقے پٹن میں فوج کی ایک گشتی پارٹی پر نامعلوم افراد کے دستی بم کےحملے اور فائرنگ سے دو بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.