Friday, 29 March 2024, 05:40:27 am
حکومت نے بدعنوانی کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے:سوری
October 21, 2018

File Photo

 قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کا بھرپور تہیہ کررکھا ہے۔

 انہوں نے آج (اتوار) کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آٹھ اگست 2016 کے انتہائی المناک سانحے میں شہید وکلا کی یاد میں شہر میں تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ایک لائبریری قائم کی جائے گی۔

 ڈپٹی سپیکر نے وکلا پرزور دیا کہ وہ حکومت کی انسداد بدعنوانی مہم کی حمایت اور تعاون کریں تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے نجات دلائی جاسکے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.