Saturday, 20 April 2024, 06:17:37 pm
بی جے پی ہماری تمام مذہبی اور صوفیائے کرام کی روایات ختم کرنے کے ایجنڈ ے پر عمل پیرا ہے :محبوبہ مفتی
September 21, 2022

فائل فوٹو

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی ہماری تمام مذہبی اور صوفیائے کرام کی روایات کوختم کرنے اور اپنے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے درپے ہے ۔ان کا یہ بیان پورے مقبوضہ علاقے کے مذہبی مقامات پر دستار بندی پر پابندی عائد کئے جانے کے بھارتی حکومت کے حکمنامے پر ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے نریندر مودی اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی پگڑیاں پہنے تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ منافقت کی کوئی حد نہیں ہے کیونکہ بی جے پی خودمندر، درگاہ یاگوردوارہ میں پگڑیاں پہنانے کی تقاریب منعقد کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.