Thursday, 22 October 2020, 02:40:46 pm
زمبابوے کا دورہ پاکستان کیلئے25رکنی ٹریننگ سکواڈ کااعلان
September 21, 2020

زمبابوین کرکٹ بورڈ نے اکتوبر میں دورہ پاکستان میں محدود اوورز کی سیریز کیلئے 25رکنی ٹریننگ سکواڈ کا اعلان کردیا۔
کیمپ میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ کل سے ہرارے میں شروع ہوگا۔
زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین تاوینگوا مکھولانی نے کہا کہ توقعات کے مطابق مقابلوں کیلئے پاکستان کا رخ کریں گے اور کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کو ملے گی جس سے وہ کورونا وائر س کے باعث چند ماہ تک محروم رہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز اگلے ماہ کی بیس تاریخ سے شروع ہوگی اور تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز ملتان میں ہوگی جبکہ تینوں ٹی ٹونٹی کی میزبانی راولپنڈی کو سونپی گئی ہے۔