Saturday, 24 October 2020, 07:53:34 pm
پاکستان کی سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت
September 21, 2020

پاکستان نے سعودی عرب کے JAZAN ریجن میں حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کی ہے جس میں شہری زخمی ہوئے اور شہری املاک کو نقصان پہنچا۔

پیر کے روز جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق دفتر خارجہ نے برادر ملک سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی خودمختاری کو کسی خطرہ کی صورت میں مکمل تعاون اور یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔