Friday, 29 March 2024, 01:06:03 am
مسئلہ کشمیرکاحل خطے میں پائیدارامن کے قیام کاواحدحل ہے:حیدر
September 21, 2020

File Photo

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیرکاحل خطے میں پائیدارامن کے قیام کاواحدحل ہے۔

مظفرآبادمیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کشمیری مسئلہ کشمیرکے اصل فریق ہیں۔راجہ فاروق حیدرخان نے کہاکہ مسئلہ کشمیرفیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیاہے۔ انہوں نے کشمیریوں کی موجودہ جدوجہدکواپنے منطقی انجام تک پہنچانے کی طرف عملی اقدامات کرنے پر زوردیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت غیرمقامی افرادکورہائشی بنانے کے غیرقانونی اقدامات کرکے اور مسلمانوں کی اکثریت کواقلیت میں بدلنے کے لئے ریاست میں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیرمیں دہشت گردی کی فضا پیدا کردی ہے اور کشمیریوں کی آزادی کی حقیقی جدوجہدکودبانے کے لئے نولاکھ سے زائدفوج تعینات کررکھی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.