File Photo
ملک بھرمیں آج (پیر) سے پانچ روزہ انسدادپولیومہم شروع ہوگئی ہے۔مہم کے دوران ملک بھرمیں پانچ سال سے کم عمرکے چارکروڑبچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے۔کوروناوائرس کی وباء کی وجہ سے چارماہ معطل رہنے کے بعدملک میں انسداد پولیومہم کی یہ پہلی ملک گیرمہم ہے۔اس وسیع ترمہم کے تحت ملک بھرمیں دولاکھ سترہزارسے زائدرضاکار گھرگھرجاکرپانچ سال تک کی عمرکے تمام بچوں کوپولیو کے قطرے پلائیں گے۔پولیوکے قطرے پلانے والے عملے کوکوروناوائرس کے تناظرمیں بچوں کو محفوظ طریقے سے پولیو کے قطرے پلانے کی جامع تربیت دی گئی ہے۔پولیوکے خاتمے کاپروگرام کوروناوائرس کے حفاظتی اقدامات کے تحت حکومت کے رہنما اصولوں کے مطابق تمام عملے کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔