Thursday, 22 October 2020, 02:44:51 pm
قابض افواج تلاشی و محاصرے کی کارروائیوں کی آڑ میں کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہیں،حریت کانفرنس
September 21, 2020

غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ علاقے کے طول وعرض میںمحاصروں اور تلاشی کاروائیوں کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہیں۔
حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد نے پیر کے روز سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ 18 جولائی کو شوپیاں میں ایک جعلی مقابلے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 3 مزدوروں کا قتل اس حقیقت کی تازہ مثال ہے کہ کس طرح بھارتی فورسز بے گناہ نوجوانوں کوغیر ملکی عسکریت پسند قرار دے کر شہیدکررہی ہیں۔
حریت رہنماء نے خبردار کیا کہ بھارت جموں وکشمیر میں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کے لئے مذموم ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہا ہے اورہمسایہ ممالک کے ساتھ جنگ کی فضا پیدا کرکے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔