Thursday, 22 October 2020, 02:25:35 pm
جنرل اسمبلی کا 75واں اجلاس کل نیویارک میں شروع
September 21, 2020

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا75 واں اجلاس کل نیو یارک میں قائم اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں شروع ہوگا۔
یہ اجلاس بدھ سے ہفتے تک 4 دن جاری رہے گا جبکہ اجلاس کی بحث رواں ماہ کی29 تاریخ کو ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان جمعے کو ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں مشترکہ طور پر کورونا وائرس کے حوالے سے موثر کثیر الجہتی اقدامات زیربحث لائے جائیں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ اور دیگر اعلیٰ سطح کے معاہدوں کو75 برس مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔
اقوام متحدہ اپنی75وں سالگرہ کے موقع پر پہلی مرتبہ کورونا وائرس کے باعث بحران کے تناظر میں عالمی رہنمائوں کے ورچوئل اجلاس کا انعقادکررہا ہے۔