Saturday, 20 April 2024, 07:09:23 am
ڈی جی کی تحریک آزادی کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کرنے پر ریڈیو مظفرآباد کے کردار کی تعریف
September 21, 2020

ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان عنبرین جان نے ریڈیو کے ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ محنت اور لگن سے کام کرکے ریڈیو کا تشخص بہتر بنائیں۔

مظفرآباد ریڈیو سٹیشن کے دورے کے موقع پر ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے محدود وسائل اور عملے کے ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو موثر طور پر اجاگر کرنے پر ریڈیو مظفرآباد کے کردار کو سراہا۔عنبرین جان نے کہا کہ ریڈیو مظفرآباد بھارتی پروپیگنڈے کا موثر جواب دیتے ہوئے کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بن سکتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ 100کلوواٹ پر مشتمل ہائی پاورٹرانسمیٹر کی تنصیب سے لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب رہنے والے کشمیریوں تک ریڈیو کی صاف آواز پہنچے گی۔ڈائریکٹر جنرل نے براڈکاسٹنگ ہائوس مظفرآباد میں باغ شہداء کا بھی افتتاح کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.