Thursday, 25 April 2024, 12:55:14 am
حزب اختلاف کی جماعتوں میں لانگ مارچ کاحوصلہ نہیں:شبلی
September 21, 2020

File Photo

اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ پُرامن احتجاج حزب اختلاف کی جماعتوں کاحق ہے تاہم آئین وقانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔حزب اختلاف کی اے پی سی کے حوالے سے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتوں میں لانگ مارچ کاحوصلہ نہیں۔شبلی فرازنے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنمابڑے پیمانے میں بدعنوانی میں ملوث ہیں اور وہ احتساب کے عمل سے بچنے کیلئے ایسی تمام کوششیں کررہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.