Saturday, 20 April 2024, 07:15:18 am
حکومت کے خلاف اپوزیشن کے دبائو کے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے:فواد
September 21, 2020

File Photo

سائنس وٹیکنالوجی کے وزیرچوہدری فوادحسین نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں منتخب جمہوری حکومت کے خلاف دبائوکے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں جو ناکام ہوں گی۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنما اپنی کل جماعتی کانفرنس میں کوئی نئی بات پیش نہیں کرسکے۔فوادچوہدری نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت کے خلاف مختلف حربے استعمال کرکے بدعنوانی اورمنی لانڈرنگ کے مقدمات کاخاتمہ چاہتی ہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ حکومت قومی دولت لوٹنے والے عناصر کونہ تو کوئی این آراو دیگی اورنہ ہی کوئی سمجھوتہ کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.