Saturday, 24 October 2020, 07:39:20 pm
فلسطین کا امریکہ پر عرب ممالک کو حمایت سے روکنے کا الزام
September 21, 2020

فلسطین نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ عرب ممالک کو فلسطینی اتھارٹی کی حمایت سے روک رہا ہے۔
راملہ میں وزیراعظم محمد اشتائے نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ امریکہ نے ہماری امداد روک دی ہے اور بعض عرب ممالک کو ہماری مدد کی ذمہ داریوں سے بھی روک رہا ہے تاکہ ہماری قیادت اور فلسطینی عوام کو سیاسی' معاشی اور مالی طور پر محصور کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو 1967 ء کی سرحدوں پر اپنی آزاد خودمختار ریاست قائم کرنے کا حق حاصل ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہوگا۔