Saturday, 20 April 2024, 05:59:14 am
اقوام متحدہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم رکوائے:عزمی عبدالحامد
September 21, 2020

File Photo

ملائیشیا کی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کے صدرمحمدعزمی عبدالحامدنے اقوام متحدہ سے مداخلت کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم رکوائے۔انہوں نے کوالالمپورمیں ایک بیان میں کہاکہ بھارتی فوج تمام عالمی قوانین کوروندتے ہوئے غیرقانونی مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جرائم کاارتکاب کررہی ہے۔محمدعزمی نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ نے بھارتی مظالم اورجعلی مقابلوں میں مظلوم کشمیریوں کے قتل پرفوری کارروائی نہیں کی۔انہوں نے حق خودارادیت کے حصول کیلئے فسطائی بھارتی حکومت کے خلاف سینہ سپر ہونے والے مظلوم نوجوانوں کونشانہ بنانے کے ظالمانہ اقدام کی بھی مذمت کی۔محمدعزمی عبدالحامدنے اس امرپربھی غم وغصے کااظہارکیاکہ کشمیری شہری بھارت کی فسطائی حکومت کے ہاتھوں بدترین مظالم اورہلاکتوں کانشانہ بن رہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.