Thursday, 22 October 2020, 02:46:55 pm
ایران کا امریکہ پرعالمی برادری کی آوازسننے اور اپنے فرائض انجام دینے پرزور
September 21, 2020

File Photo

ایران نے امریکہ پرعالمی برادری کی آوازسننے اور اپنے فرائض انجام دینے پرزوردیاہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعیدخطیب زادے نے اپنی ہفتہ وارپریس بریفنگ میں کہاکہ امریکی اقدامات سے دنیاکوعدم تحفظ ،جنگ اورعدم استحکام کے سواکچھ حاصل نہیں ہوا۔
ایرانی ترجمان امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوکے بیانات پرردعمل دے رہے تھے جنہوں نے دعویٰ کیاتھا کہ امریکہ ایران پراقوام متحدہ کی دوبارہ تمام پابندیاں عائد کررہاہے۔