Friday, 19 April 2024, 07:26:33 am
عالمی برادری کو فلسطین اور کشمیر جیسےتنازعات کے حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے:گنڈاپور
September 21, 2020

امور کشمیر کے وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو فلسطین اور کشمیر جیسےعشروں سے جاری تنازعات کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

 آج (پیر) امن کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کرنے سے انکار کررہاہے بلکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں بھی ملوث ہے۔

 علی امین گنڈا پور نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے تنازع کو تمام عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.