Saturday, 24 October 2020, 07:58:35 pm
اعانتی نظام میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم
September 21, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ سبسڈیز کا فائدہ مستحق عوام کو پہنچے۔
وہ حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں کو فراہم کی جانے والی سبسڈیز کے نظام کو شفاف اور منظم بنانے کے بارے میں پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قومی خزانے سے فراہم کی جانے والی سبسڈیز کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کرنا اور معاشرتی اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ غیر مستحق افراد کی جانب سے سبسڈیز کا غلط استعمال وسائل کا زیاں ہے او ر مستحق افراد کی حق تلفی ہے۔
وزیراعظم نے تھنک ٹینک کی کوششوں کو سراہا اور ہدایت کی کہ حکومت کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر قابل عمل تجویز کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ ان پر مرحلہ وار طریقے سے عمل درآمد کیا جاسکے۔