Friday, 18 October 2019, 10:54:00 am
ملکہ ترنم نورجہاں کا 93واں یوم پیدائش
September 21, 2019

مایہ نازگلوکارہ اوراداکارہ ملکہ ترنم نورجہاں   93واں یوم پیدائش ہفتہ کو منایا گیا۔

وہ اکیس ستمبرانیس سو پچیس کوقصور میں پیدا ہوئیں۔اُن کااصل نام اللہ وسائی تھا۔گلوکاری کے شعبے میں اُن کاکیریئرچھ عشروں سے زائدعرصے پرمحیط ہے۔وہ جنوبی ایشیاء کی عظیم اورموثرترین گلوکارہ تھیں جنہیں ملکہ ترنم کاخطاب دیاگیا۔حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیازاورتمغہ امتیازکے اعزازات بھی دیئے۔انہوں نے چالیس سے زائدفلمیں کیں اورتقریباً بیس ہزارنغمات میں اپنی سریلی آواز کاجادو جگایا۔نورجہاں تئیس دسمبردوہزارکوحرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں۔(این این آر، وہاج بشیر)