Thursday, 25 April 2024, 01:37:59 am

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر میں حکام نےمیرواعظ عمر فاروق کوگھر پرنظربندکردیا
September 21, 2018

 مقبوضہ کشمیرمیں حکام نے حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو سری نگر میں اپنے گھر پر نظر بند کردیاہے۔

 فورم کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ میرواعظ نے عاشورہ کے موقع پر حضرت امام حسین ؓ اور دوسرے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے سری نگر ناروارا میں علم صاحب میں خطاب کرنا تھا۔

 بھارتی فوج نے سری نگر اور دوسر ے مقبوضہ علاقوں میں بھی   کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کردی ہیں تاکہ لوگوں کو عاشورہ کے جلوس نکالنے سے روکا جاسکے۔

 ادھر آج ضلع شوپیاں میں بھارتی پولیس کے تین اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں جوگزشتہ روز سے لاپتہ تھے۔

 ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے عاشور کے جلوسوں کونکلنے سے روکنے کے لئے کرفیو جیسی سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔

  حکام نےلوگوں کو نماز جمعہ کے بعد محرم کے جلوس نکالنے اور بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کے لئے دوسرے قصبوں میں بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.