Tuesday, 23 April 2024, 11:56:30 pm
چیف جسٹس کاچترال کےباشندوں کی درخواست پرلواری ٹنل کی بندش کانوٹس
September 21, 2018

چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس میاں ثاقب نثار نے چترال کے باشندوں کی درخواست پر لواری ٹنل کی بندش کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں سیکرٹری مواصلات' شاہرات کے قومی ادارے کے چیئرمین اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری سے پانچ روز کے اندر رپورٹ طلب کی ہے۔

چترال کے مکینوں نے ایک مراسلے میں شکایت کی تھی کہ سرنگ مکمل ہوچکی ہے لیکن ابھی تک اسے زیادہ تر بند رکھاجاتاہے اورصرف چند گھنٹے کے لئے کھولا جاتا ہے جس سے نہ صرف ٹریفک جام ہوجاتی ہے بلکہ مقامی لوگوں کے لئے مشکلات بھی پیدا ہوتی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.