Friday, 29 March 2024, 03:59:44 pm
زلمے خلیل زاد طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کیلئے آج قطرپہنچ رہے ہیں
August 21, 2019

File Photo

افغانستان میں مصالحتی عمل کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد دوحہ میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے لئے آج (بدھ) قطرپہنچ رہے ہیں۔

طالبان کے ساتھ مذاکرات کااگلادورامن عمل میں سہولت فراہم کرنے کی مجموعی کوشش ہے جس کامقصد افغانستان میں تنازعے کاخاتمہ ہے۔زلمے خلیل زاد آج افغان حکومت کی قیادت سے امن عمل پربھی مشاورت کریں گے اور افغانوں کے درمیان مذاکرات کی بھرپور تیاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔اُدھرزلمے خلیل زادنے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ ہم بقیہ امورنمٹانے کی بھی کوشش کریں گے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.