Tuesday, 19 March 2024, 01:48:12 pm
تاجربرادری معیشت کو دستاویزی شکل دینے کیلئے حکومت کی مہم کاساتھ دیں:صدر
August 21, 2019

صدرڈاکٹرعارف علوی نے تاجربرادری پرزوردیاہے کہ وہ معیشت کو دستاویزی شکل دینے کیلئے حکومت کی مہم کاساتھ دیں۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ایوان صنعت وتجارت گوجرانوالہ کی تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ تاجربرادری کے لئے سہولیات کی فراہمی ان کااعتماد بحال کرنا اور ان سے ٹیکس کی وصولی اورصحت اورتعلیم جیسے سماجی شعبوں پرخرچ کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔صدرنے کہاکہ حکومت نے ایف بی آر میں اصلاحات، کاروبار کوآسان بنانا اور معیشت کے فروغ کے لئے لاگت کی کمی جیسے متعددپروگرام شروع کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت اورتاجربرادری کو پاکستان کی برآمدات خصوصاً تیارملبوسات کی برآمد بڑھانے کے لئے ملکر کام کرناچاہیے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.