Saturday, 20 April 2024, 03:28:24 am
پاکستان کامقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر جانے کا فیصلہ
August 21, 2019

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کامسئلہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کافیصلہ کیاہے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کااصولی فیصلہ کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں جانے کافیصلہ تمام قانونی پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد کیاگیاہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ معاملے سے متعلق اضافی معلومات وزارت قانون جاری کرے گی۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.