Tuesday, 19 March 2024, 09:55:14 am
پاکستان بھارت مسئلہ کشمیر پرکشیدگی کے خاتمے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے:ٹرمپ
August 21, 2019

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پرپاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لئے ثالثی اورمدد کی بھرپورکوشش کریں گے۔اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر ایک سنجیدہ مسئلہ ہے او ر وہ فرانس میں گروپ سات کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم مودی سے مسئلہ پرتبادلہ خیال کرینگے۔ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ ہم صورتحال کابغورجائزہ لے رہے ہیں تاہم دونوں ملکوں کے درمیان انتہائی سنجیدہ مسائل ہیں اور میںمسئلے کی ثالثی کے لئے تمام ممکنہ کوشش کروں گا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.