Thursday, 19 September 2019, 04:49:36 am
وزیراعظم کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی اہم سرکاری عمارتوں ،ریسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھولنے بارے اجلاس
August 21, 2019

خیبرپختونخوا میں عوام کے استعمال کیلئے اہم سرکاری عمارتوں اور ریسٹ ہائوسز کھولنے کے بارے میں آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں خیبرپختونخواکے وزیر اعلیٰ محمود خان ' وزیر سیاحت عاطف خان' چیف سیکرٹری محمد سلیم' سیکرٹری سیاحت کامران ریحان اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم کو گورنر ہائوس' کرناک ہائوس' وزیر اعلیٰ ہائوس' سپیکر ہائوس اور آئی جی ہائوس سمیت پانچ سرکاری عمارتوں کے بارے میں پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنوں میں انچاس ریسٹ ہائوس عوام کیلئے آئندہ ماہ سے دستیاب ہوںگے۔صوبے کے دیگر169 ریسٹ ہائوسز کے انتظام کے بارے میںبھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔