Thursday, 19 September 2019, 04:53:24 am
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی صوبے میں منشیات ، آئس کے سمگلروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
August 21, 2019

فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے بھر کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ عاشورہ محرم کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے قریبی رابطہ رکھیں۔

بدھ کے روز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کو اس سلسلے میں تمام دستیاب سہولیات فراہم کی جائیںگی۔

محمود خان نے صوبے میں منشیات اور آئس کے سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔