Saturday, 20 April 2024, 06:56:34 am
مقبوضہ وادی:کرفیوکا17واں روز
August 21, 2019

 مقبوضہ کشمیر میں آ مسلسل 17 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جس سے Pirpawchal وادی سمیت مقبوضہ کشمیر میں محصور آبادی کی صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے۔

بھارتی فوج نے رکاوٹیں اور خار دار تار لگاکر تمام شاہراہیں بند کررکھی ہیں تاہم لوگ کرفیو اور دوسری پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل کر آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف مظاہرے کررہےہیں۔

 سرینگر اور وادی کے دوسرے علاقوں میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی حکام نے معلومات تک رسائی پر بھی پابندیاں  برقرار رکھی ہوئی ہیں ،ٹیلی ویژن چینل اور انٹر نیٹ سروس معطل ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے پانچ اگست سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے اعلان کے بعد ذرائع ابلاغ بھی پابندی عائد ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.