Friday, 29 March 2024, 04:25:09 pm
یمن میں کئی امدادی پروگرام بند کئے جارہے ہیں:اقوام متحدہ
August 21, 2019

File Photo

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ یمن میں مالی امداد کی فراہمی کے عمل میں سست روی کے باعث کئی امدادی پروگرام بند کئے جارہے ہیں۔

یہ بات انسانی امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی معاون Ursula Mueller نے سلامتی کونسل میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔اُدھر اقوام متحدہ کی عہدیدارنے یمن میں انسانی رسائی کے مسئلے کے بارے میں کہاکہ عالمی اداروں کو ابھی تک وہاں شدیدپابندیوں کاسامناہے۔Ursula Mueller نے تمام فریقوں پرزوردیاکہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کریں اورشہریوں اوربنیادی ڈھانچے کونقصان پہنچائے بغیرتما م ممکنہ اقدامات کریں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.