Tuesday, 19 March 2024, 02:40:22 pm
دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پراگلے چوبیس گھنٹے کے دوران سیلاب کا خدشہ
August 21, 2019

دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا کے مقام پراگلے چوبیس گھنٹے کے دوران سیلاب کا خدشہ ہے۔

لاہورمیں محکمہ موسمیات کے سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے ڈویژن نے ریڈیو پاکستان کو بتایا کہ گنڈاسنگھ والا میں پانی کااخراج ستاون ہزارکیوسک ہے دریاابھی تک سیلاب کی سطح سے نیچے ہے۔تاہم اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران پانی کی سطح میں ایک لاکھ چالیس ہزارکیوسک سے ایک لاکھ پچاس ہزارکیوسک تک اضافہ ہوسکتاہے۔سیالکوٹ میں نالہ پلکھو نالہ میں نچلے درجے کاسیلاب ہے اور پنجاب کے تمام دریائوں میں پانی کابہائومعمول کے مطابق ہے۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.