Friday, 20 September 2019, 10:17:43 am
چودہ ہزار سے زائد حجاج کرام فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
August 21, 2019

File photo

چودہ ہزار سے زائد حجاج کرام فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ریڈیو پاکستان کے نمائندے محمد اکرم نے مکہ سے اطلاع دی ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والے نو ہزار اور نجی سکیم کے تحت حج ادا کرنے والے پانچ ہزار حجاج ملک واپس آچکے ہیں۔مدینہ ایئر پورٹ سے بھی جلد ہی بعد از حج پروازیں شروع ہو جائیں گی۔ادھر تین ہزار پاکستانی حجاج کرام حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جہاں ہو آٹھ دن قیام کریں گے اور مسجد نبوی ۖ میں نمازیں ادا کریں گے اور روضہ رسولۖ پر حاضری دیں گے۔پاکستانی حجاج کی ملک واپسی کا عمل اگلے ماہ کی پندرہ تاریخ کو مکمل ہو جائے گا۔