Thursday, 25 April 2024, 05:24:25 am
بے گناہ کشمیریوں پربھارتی فورسز کے مظالم حد سے بڑھ چکے ہیں:ڈاکٹر فردوس
August 21, 2019

File Photo

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور منظم نسل کشی کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے تمام ملکوں کو اسلامی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پراکٹھا کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بے گناہ کشمیریوں پربھارتی فورسز کے مظالم حد سے بڑھ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کاشکا ر ہیں اوراقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ خطے میں دہشت گردی بند کرانے کے لئے بھارت پردبائوڈالے اور زمینی حقائق معلوم کرنے کے لئے ذرائع ابلاغ اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو رسائی دے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.