Friday, 19 April 2024, 06:15:59 pm
امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپناقائدانہ کرداربحال کررہاہے:پومپیو
August 21, 2019

امریکہ کے وزیرخارجہ مائیکل پومپیو نے کہاہے کہ ان کاملک مشرق وسطیٰ میں علاقائی مسائل سے نمٹنے کے لئے اتحاد کے قیام اوران کی حمایت کے ذریعے اپناقائدانہ کرداربحال کررہاہے۔

انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے امن وسلامتی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میںبین الاقوامی جہاز رانی کے تحفظ کی کوششیں شروع کردی ہیں۔پومپیونے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں حلب سے عدن اورطرابلس سے تہران تک وسیع ترتعاون کی ضرورت ہے اورہمیں دیرینہ مسائل کے حل کے لئے نئی سوچ کی ضرورت ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.