Tuesday, 19 March 2024, 03:36:12 pm
امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اوربھارت کے درمیان بات چیت کاخواہاں
August 21, 2019

امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدارنے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان اوربھارت کے درمیان براہ راست بات چیت کے خواہاں ہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال پرتشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کو بنیادی آزادی کی بحالی اورصورتحال کومعمول پرلانے کے لئے نظربندافرادکوفوری طورپررہا کردیناچاہیے۔اعلیٰ عہدیدارنے کہاکہ امریکہ کوعلاقے میں قید اور پابندیوں کی اطلاعات پرانتہائی تشویش ہے۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.