Friday, 29 March 2024, 06:32:49 pm
ایم ڈی پاکستان بیت المال کی گورنرگلگت بلتستان سے ملاقات
August 21, 2019

پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر عون عباس نے اسلام آباد میں گلگت بلتستان کےگورنر راجہ جلال حسین مقپون سے ملاقات کی ہے۔

 انہوں نے گورنر کو گلگت بلتستان کے مستحق افراد کی فلاح و بہبود کےلئے پاکستان بیت المال کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

 گورنر نے غریب مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کرنے اور سویٹ ہومز میں یتیم بچوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستا ن بیت المال کے کردار کو سراہا۔

اُدھر گورنر راجہ جلال حسین مقپون نے بری فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کو بھی سراہا۔

 انہوں نے ملک میں سلامتی کے لئے اسے وزیراعظم عمران خان کا ایک اچھا فیصلہ قرار دیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.