Monday, 24 September 2018, 12:37:52 am
حکومت ماں بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دے گی،وزیر صحت
August 21, 2018

 وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دے گی۔ منگل کے روزپمز ہسپتال اسلام آباد کے دورے کے دوران مریضوں میں عید کے تحائف تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔وزیر صحت نے پمز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے کہا ہ لوگوں کو جلد سرکاری ہسپتالوں میں دیکھ بھال کے معیار میں بہتر ی نظر آئے گی انہوں نے کہا کہ صحت سہولت کارڈ ملک بھر کے عوام کو فراہم کیے جائیں گے۔