Thursday, 28 March 2024, 07:18:06 pm
پاکستانی برآمدات کا حجم 2 ارب12 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے:امین
July 21, 2021

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے وزیر سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو ارب ڈالر سے زائد مالیت کی برآمدات کے بعد ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔انہوں نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مالی سال دو ہزار بیس اکیس کے دوران ٹیلی مواصلات کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز میں سینتالیس اعشاریہ چار تین فیصد کی شرح نمو کے ساتھ پاکستانی برآمدات کا حجم بڑھ کر دو ارب بارہ کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال ایک ارب چوالیس کروڑ ڈالر تھا۔انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ 2023ء تک انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پانچ ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے برآمدات میں تاریخی اضافے پر پاکستان سوفٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور آئی ٹی کمپنیوں کی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.