Thursday, 25 April 2024, 08:35:32 am
قبائلی اضلاع کے انتخابات میں اب تک 10 نشستوں کے غیرسرکاری انتخابی نتائج کا اعلان
July 21, 2019

خیبرپختونخوا اسمبلی کے قبائلی اضلاع میں انتخابات کے بعد اب تک دس نشستوں کے غیر سرکاری انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے چار نشستیں جیتی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار انور زیب خان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے ۔100، اجمل خان پی کے ۔101 باجوڑ ایک، سید اقبال میاں پی کے۔ 101باجوڑ دو اور عابد رحمان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے۔ 115 فرینٹر ریجن سے کامیاب قرار پائے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت العلمائے اسلام (ف) اور جماعت اسلامی نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے نثار محمد نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے۔ 103مہمند ایک، جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے محمد ریاض نے پی کے۔ 108کرم ایک اور سراج الدین نے حلقہ پی کے ۔102 باجوڑ تین سے کامیابی حاصل کی ہے۔

اسی طرح آزاد امیدوار شفیق آفریدی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے ۔ 105خیبر دو سے بلاول آفریدی پی کے۔ 106خیبردو سے اور Syed Ghazi Ghazam Jamalپی کے۔ 110اورکرزئی سے کامیاب قرار پائے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.