Saturday, 20 April 2024, 08:53:04 am
صدر اوروزیراعظم کا مفتی نعیم کےانتقال پرافسوس کااظہار
June 21, 2020

ممتاز مذہبی عالم اور جامعہ بنوریہ کے چانسلر مفتی محمد نعیم رات کراچی میں حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے۔ان کی عمر پینسٹھ سال تھی۔

 

 صدرڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے مفتی نعیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔مفتی محمد نعیم وفاق المدارس العربیہ کی انتظامی کمیٹی کے بھی رکن تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.