Saturday, 20 April 2024, 02:31:42 am
حکومت ملک کی کوروناوائرس ٹیسٹ کرنےکی استعدادمیں مزیداضافہ کیلئےکام کررہی ہے:نوشین حامد
June 21, 2020

صحت کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹرنوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی استعداد میں مزید اضافہ کیلئے کام کر رہی ہے۔ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان فنڈ اور وسائل کی کمی کے باعث کورونا وائرس کے بارے میں تحقیق کے حوالے سے پیچھے ہے۔نوشین حامد نے ان رکاوٹوں کے باوجود ملک میں کورونا وائرس کے ٹیسٹوں کے لئے تشخیصی کٹ اور وینٹی لیٹرز کی کامیابی سے تیاری کو سراہا۔پمز ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صحیح کہاہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.