Tuesday, 19 March 2024, 09:22:29 am
الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کردی
June 21, 2019

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کردی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پا ک فوج اگلے ماہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی سولہ نشستوں پر پرامن انتخابات کیلئے تمام انتظامات کرے گی۔ بیلٹ پیپرز چھاپنے اور انتخابی نتائج کی فراہمی بھی فوج کی نگرانی میں ہوگی۔ اس سلسلے میں اگلے ماہ کی پانچ تاریخ سے پرنٹنگ پریس پرفوجی جوان تعینات کئے جائیں گے اور انہیں اگلے ماہ کی اٹھارہ سے اکیس تاریخ تک تمام پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران ان حلقوں میں امن قائم رکھنے کیلئے پاک فوج کے اضافی جوان تیار رکھنے کو بھی کہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.