Saturday, 20 April 2024, 05:46:02 pm
مقبوضہ کشمیر:میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کے یوم شہادت کے موقع پر آج مارچ کیا جائیگا
May 21, 2020

مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ممتاز حریت رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کے یوم شہادت کے موقع پر آج (جمعرات) عید گاہ سے شہداء قبرستان تک مارچ کیا جائیگا۔

مارچ کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ جس کا مقصد شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔میر واعظ مولوی محمد فاروق کو 21مئی انیس سو نوے میں سرینگر میں انکی رہائش گاہ پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔HAWAL کے علاقے میں70 افراد وقت شہید ہو گئے تھے جب بھارتی فوج نے جنازے پر فائرنگ کی تھی۔ادھر2002ء میں اسی دن عبدالغنی لون عوام سے خطاب کے بعد عید گاہ سے واپس جاتے ہوئے نا معلوم افراد کے ہاتھوں شہید ہو گئے تھے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.