Tuesday, 02 June 2020, 09:30:45 am
کورونا وائرس وبا،سندھ حکومت کا عیدالفطر سادگی سے منانے کا اعلان
May 21, 2020

حکومت سندھ نے کوروناوائرس کی وباء کے باعث عیدالفطر سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کے روزکراچی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے عید کے دن کو کوروناوائرس سے نبردآزما ڈاکٹرز اور صحت کے عملے سمیت صف اول میں فرائض انجام دینے والوں کے نام منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو بھی وہی پیکج دیا جائیگا جو سرکاری شعبے میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو دیا گیا ہے۔