Tuesday, 02 June 2020, 09:45:49 am
جاری منصوبوں کی تکمیل آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اولین ترجیح ہوگی،وزیراعلیٰ
May 21, 2020

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے کہا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اولین ترجیح ہوگی۔

آج پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں نئے منصوبے بھی شامل کئے جائیںگے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران قبائلی اضلاع میں آبپاشی کے جاری بائیس منصوبے مکمل کئے جائیںگے۔