Tuesday, 02 June 2020, 08:40:41 am

مزید خبریں

 
حریت رہنماؤں ،تنظیموں کا ممتاز حریت رہنماؤں میرواعظ مولوی محمد فاروق اورخواجہ عبدالغنی لون کو یوم شہادت پرخراج عقیدت
May 21, 2020

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے ممتاز آزادی پسندرہنمائوںمیر واعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو آج انکی شہادت کی برسیوں پر شاندارخراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سینئر حریت رہنما اور جموں و کشمیر پیپلزا نڈیپنڈنٹ موومنٹ کے چیئرمین بلال غنی لون نے ایک بیان میں خواجہ عبدالغنی لون کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہنما نے جاری تحریک آزادی میں ایک واضح کردار ادا کیا ۔
انہوںنے جاری تحریک میں خواجہ عبدالغنی لون کے کردار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہنما نے اپنی زندگی مقدس کاز کیلئے وقف کر رکھی تھی۔
حریت رہنمائوں اور تنظیموں بشمول خواجہ فردوس، عبدالحمیدبٹ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی ، جموںوکشمیرنیشنل فرنٹ،انجمن شرعی شیعیاں، امت اسلامی اوراسلامی تنظیم آزادی نے بھی اپنے بیانات میں شہید رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغی لون کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
ادھر نامعلوم مسلح افراد نے آج ضلع پلوامہ کے علاقے Prichooمیںبھارتی پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک مشترکہ پارٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔