Tuesday, 02 June 2020, 09:48:01 am
چیئرمین این ڈی ایم اے،وزیراعلیٰ کا کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات پرزور
May 21, 2020

File photo

ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے آج کوئٹہ میں میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ بلوچستان کی ٹیسٹوں کی صلاحیت کو بڑھایا جارہا ہے۔