Tuesday, 02 June 2020, 09:40:06 am
ای سی سی نے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دیدی
May 21, 2020

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے موبائل فونز کی مقامی سطح پر تیاری اور متعلقہ صنعت کو فروغ دینے کیلئے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دی ہے۔
یہ منظوری جمعرات کے روز اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔
کمیٹی کو بتایاگیا کہ اس پالیسی کے تحت موبائل فون پاکستان میں تیار ہوسکیں گے تاہم صرف مخصوص ماڈل کے فونز درآمد ہوا کریں گے۔