Thursday, 25 April 2024, 10:02:26 am

مزید خبریں

 
علی رضا سیدکی بھارتی فوج کےہاتھوں مجاہد کمانڈرجنید صحرائی اورساتھی طارق احمد کی شہادت کےواقعےکی شدیدمذمت
May 21, 2020

کشمیرکونسل یورپ کےچیئرمین علی رضاسیدنےسری نگر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مجاہد کمانڈر جنید صحرائی اور ان کے ساتھی طارق احمد قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کی آڑ میں مظالم میں اضافہ کردیا ہے ۔

برسلز میں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ بھارتی قابض حکام شہدا کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے سے انکار کررہے ہیں جیسا کہ انہوں نے شہید ممتاز کشمیری رہنمائوں محمد مقبول بٹ اورمحمد افضل گورو کے جسد خاکی کے حوالے کرنے سے انکار کیاتھا ۔انہوں نے کہاکہ یہ غیراخلاقی حرکت ہے جس کی کسی عالمی قانون میں اجازت نہیں اور نہ کوئی مذہب ایسے مجرمانہ فعل کی اجازت دیتا ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.